مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے نورالعباس (علیہ السلام) سیکنڈری سکول فار بوائز میں جدید طرز کے ابتدائی فائر الارم سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی ہے

روضۂ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے نورالعباس (علیہ السلام) سیکنڈری سکول فار بوائز میں جدید طرز کے فائر الارم سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔

روضۂ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمینٹیننس اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے نورالعباس (علیہ السلام) سیکنڈری سکول فار بوائز میں جدید طرز کے فائر الارم سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔ یہ تعلیمی ادارہ کربلا گورنریٹ میں کے علاقے زبیلیہ میں واقع مجمع العباس (علیہ السلام) السکنی کے زیر انتظام ہے۔

سائٹ سپروائزر جناب مہند محمد نے کہا، "فائر اینڈ الارم ڈویژن نے نورالعباس (علیہ السلام) سیکنڈری سکول فار بوائز میں جدید الارم سسٹم نصب کیا ہے، جو کسی بھی ممکنہ آتش زدگی کی صورت میں بروقت خبردار کرے گا اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوگا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ نظام بین الاقوامی انجینئرنگ اور تکنیکی معیارات کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس میں عمومی حفاظتی تقاضوں کو بطورِ خاص مدِنظر رکھا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔ اس کا بنیادی مقصد طلبہ، تدریسی عملے اور دیگر متعلقہ افراد کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔"

یہ اقدام روضۂ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی اُن ہمہ جہت کوششوں کا حصہ ہے، جو نہ صرف تعلیم و تربیت کے میدان میں معیار کو بلند کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں، بلکہ تعلیمی اداروں کو جدید حفاظتی سہولیات سے آراستہ کر کے ایک محفوظ اور پرسکون تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے عزم کا مظہر بھی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: