دعائے کمیل کی تلاوت کی یہ روحانی و عبادتی تقریب روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پُرسکون اور ایمان افروز ماحول میں منعقد ہوئی،اور اس میں زائرین کرام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا عملہ اس بابرکت عبادتی محفل کے لیے نہایت نظم و اہتمام کے ساتھ تمام ضروری انتظامات سرانجام دیتا ہے، جن میں دعائیہ کتب کی فراہمی، عبادت کے لیے مخصوص مقامات کی تعیین، محفل کی جگہ کو معطر رکھنے کے لیے ایئر فریشنر اور اگربتیوں و بخور کا استعمال اور دیگر انتظامی خدمات شامل ہیں۔





