روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مینٹینس ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک میں لگے آگ بجھانے کے مختلف نظاموں کی جامع جانچ مکمل کر لی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ میں فائر فائٹنگ ڈویژن سے وابستہ علی کریم رشید نے اس سلسلے میں بتایا کہ: معائنے کے دوران آگ بجھانے کے مختلف اقسام کے آلات اور نظاموں کو چیک کیا گیا، جن میں کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO₂) سے چلنے والے آلات، فوم، اور خشک پاؤڈر والے آلات شامل تھے، تاکہ یہ اطمینان حاصل کیا جا سکے کہ وہ ہنگامی صورتحال میں مؤثر اور محفوظ طریقے سے استعمال کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ: یہ معائنہ ہر تین سے چھ ماہ کے وقفے سے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں خراب یا متاثرہ پرزہ جات کی مرمت، ان کی اصل جگہ پر بحالی، اور ناقابلِ استعمال آلات کی جگہ نئے آلات کی تنصیب شامل ہوتی ہے۔
یہ جانچ ڈیپارٹمنٹ کی اُس جامع حفاظتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد زائرینِ مرقدِ حضرت ابو الفضل العباسؑ کے تحفظ کو یقینی بنانا، اور روضہ مبارک کی حفاظتی و خدماتی نظامات کو مسلسل فعال اور جدید رکھنا ہے۔





