شعبۂ معارف اسلامی کی نئی قرآنی پیشکش: "کُن فَیَکُون" — ایک علمی و تفسیری شاہکار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی و انسانی نے ایک گراں قدر قرآنی کتاب بعنوان "کُن فَیَکُون" شائع کی ہے، جو آیت اللہ علامہ شیخ محمد باقر البہاری (وفات: 1333ھ) کی علمی یادگار ہے۔

کتاب کی اشاعت کا انتظام واہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکزِ تراثِ حلہ نے کیا ہے، جبکہ تحقیقی تدوین کا کام ڈاکٹر علی اعرَجی نے انجام دیا۔ کتاب کی تحقیق میں تین نادر اور قیمتی نسخہ جات کو بنیاد بنایا گیا۔

یہ کتاب ناصرف قرآنیات کے شعبے میں ایک گراں قدر اضافہ ہے بلکہ دینی فکر کی ازسرِنو تفہیم کے لیے ایک تدبری منہج بھی فراہم کرتی ہے۔ اس میں اصالتِ فکری، تحقیقی دقّت اور علمی گہرائی کو اسلوبِ نگارش میں عمدگی سے یکجا کیا گیا ہے۔

محقق نے علامہ بہاری کی سوانح عمری، علمی آثار، سندِ حدیث، علمی اسفار اور ان کے مخطوطات کی تفصیلی چھان بین کی، اور اس کے بعد اصل متن کو اس انداز میں مرتب کیا جو مصنف کی منہجِ تحقیق و فکر سے ہم آہنگ ہے۔

کتاب "کُن فَیَکُون" دراصل کلامِ الٰہی کی روشنی میں ایک معرفتی و تفسیری قراءت ہے، جو آیاتِ قرآنی کے اسرار و رموز میں گہرے تدبر کا مظہر ہے۔ یہ کتاب اسلامی فکر کو نصوصِ وحی کی بنیاد پر ازسرِ نو پڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے، اور تأویلی منہج کی باریکیوں میں گہرائی سے داخل ہوتی ہے۔

یہ اشاعت، مرکز تراثِ حلہ کی مسلسل علمی کاوشوں کا ایک اور سنگِ میل ہے، جو امتِ مسلمہ کے علمی ورثے کے احیاء اور اسلافِ علم و عرفان کی کاوشوں کو نئی نسل تک تحقیقی و معیاری انداز میں پہنچانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ مرکز ان آثار کو اس انداز میں پیش کر رہا ہے جو اکیڈمک معیار اور روایتی ذوق کا حسین امتزاج ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: