شیخ کلینی کمپلیکس میں "بناتُ الکفیل گریجویشن تقریب" میں شرکت کرنے والی طالبات کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں

روضہ مبارکِ حضرتِ عباس(ع) کے شیخ کلینی کمپلیکس کی انتظامیہ نے عراقی یونیورسٹیوں سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کے اعزاز میں روضہ مبارک کی طرف سے منعقد ہونے والی نویں سالانہ گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والی طالبات کے استقبال کے لیے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

یہ پُروقار تقریب روضہ مبارکِ حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی طرف سے اس نعرے کے تحت منعقد ہو رہی ہے:
"من نورِ فاطمہ (علیہا السلام) نُضیء العالم"
تقریب میں عراق کے مختلف صوبوں اور دیگر اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والی پانچ ہزار (5000) طالبات شرکت کریں گی۔

کمپلکس کے مدیر حسین تمکین صبار نے بتایا کہ: کمپلکس کے عملے نے فارغ التحصیل طالبات کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جن میں طعام گاہ اور قیام گاہوں کی تیاری شامل ہے تاکہ اُن کے لیے پُرسکون اور موزوں ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: تیاریوں میں روضہ مبارک کے طبی امور کے شعبے کے تعاون سے ایک طبی کیمپ کا قیام بھی شامل ہے، اس کے علاوہ اندرونی و بیرونی باغیچوں کی تزئین و آرائش اور تمام لوجسٹک انتظامات کی تکمیل پر بھی عمل جاری ہے تاکہ تقریب کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ تقریب جمعہ، 31 اکتوبر 2025ء کو منعقد ہوگی، تقریب کی صبح کی سرگرمیوں میں متعدد روحانی و علامتی پروگرام شامل ہیں، جن میں مرقدِ حضرتِ ابوالفضل العباس(ع) کے روبرو حلف برداری، زیارت کی ادائیگی، بین الحرمین میں مارچ، اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کی زیارت شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: