شعبۂ دینی رہنمائی برائے خواتین کی جانب سے حضرتِ زینب(ع) کے جشن میلاد کی پروقار تقریب

روضہ مبارکِ حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولی شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبہ دینی رہنمائی برائے خواتین نے روضہ مبارک کے سرداب امام موسی کاظم(ع) میں حضرتِ زینب کبریٰ(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پُرمسرت تقریبِ منعقد کی۔

شعبے کی انچارج عذراء شامی نے بتایا کہ تقریب کا آغاز قاریہ زینب حسین نے تلاوتِ قرآنِ مجید سےکیا، جس کے بعد شعبہ میں میڈیا انچارج رجاء علی نے (السيدة زينب -عليها السلام- رديفة الإمامة) کے عنوان سے ایک فکرانگیز مذہبی خطاب کیا، جس میں انہوں نے سیدہ زینب(ع) کی سیرتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں ایک ''سوال و تحفہ" کے نام سے ایک نشست بھی شامل تھی، جس میں دینی و ثقافتی نوعیت کے متنوع سوالات و جوابات کے ذریعے شرکاء کو شاملِ گفتگو کیا گیا۔ محترمہ شامی کے مطابق، یہ جشن سیدہ زینب(ع) کے نورانی اسوۂ حیات سے روشنی و ہدایت کے معانی اخذ کرنے کا ایک حسین موقع تھا، کیونکہ آپ علم، صبر اور تقویٰ کی مجسم مثال ہیں، اور ظلم و فکری انحراف کے دور میں حق و حقیقت کی علمبردار اور اسلامِ محمدی کی محافظہ بن کر ابھریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تقریب کے ساتھ ساتھ، شعبے کے عملے نے بچوں کے لیے “براعم الکفیل” کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام کا بھی اہتمام کیا، جس کا مقصد کم سن شرکاء میں دینی اقدار کو سادہ تربیتی انداز میں اجاگر کرنا تھا۔ اس سرگرمی میں تصویری خاکوں اور رنگ آمیزی کے ذریعے تعلیم دی گئی، جب کہ بچوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔


تقریب کا اختتام روضۂ مبارکِ عباس (ع) کے شعبہ حسینی خطابت سے وابستہ ایک خطیبہ کے پیش کردہ خوبصورت دینی قصائد سے ہوا، جس نے محفل کو روحانیت اور والہانہ عقیدت کے رنگوں سے مزین کر دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: