شعبۂ فکری امور کی جانب سے جامعہ بابل کی لائبریری کے عملے کے لیے جدید فہرست نویسی پر مشتمل تربیتی کورس

روضۂ مبارکِ حضرتِ عباس(ع) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے بابل یونیورسٹی کی لائبریری کے عملے کے لیے جدید فہرست نویسی کے موضوع پر ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکزِ فہرست سازی و نظامِ معلومات کے مدیر سید حسنین موسوی نے بتایا کہ مرکز نے یہ کورس جدید فہرست نویسی کے بین الاقوامی معیار (MARC 21) اور قواعد (RDA) کے مطابق ترتیب دیا ہے، جس کے ساتھ ساتھ (KOHA) نامی خودکار لائبریری نظام کی تنصیب بھی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد جامعہ بابل میں ایک تخصصی لائبریری کے قیام میں تعاون فراہم کرنا ہے، جو اپنی معلوماتی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرے اور عالمی معیار کے مطابق معلومات کی تنظیم و نظم میں پیش رفت حاصل کرے۔


انہوں نے مزید کہا کہ: یہ تربیتی پروگرام ان کورسز کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو مرکز مختلف جامعات اور عراقی لائبریریوں میں مسلسل منعقد کر رہا ہے، تاکہ عالمی سطح پر مستند فہرست نویسی کے اصولوں کو فروغ دیا جا سکے اور مقامی معلوماتی نظاموں کو عالمی لائبریریوں کے نظام سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

سید موسوی کے مطابق، اس طرح کی سرگرمیاں عراق کے علمی، ببلیوگرافی اور معلوماتی میدان میں بین الاقوامی سطح پر اس کی حیثیت کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: