یہ اعزاز جامعاتِ عراق اور اسلامی ممالک کی طالبات کے لیے منعقدہ اس روحانی و علمی تقریب کے اختتامی مرحلے میں پیش کیا گیا، دفترِ متولیِ شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبۂ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔
یہ تقریب "من نورِ فاطمہ (علیہا السلام) نُضیء العالم" کے شعار کے تحت منائی گئی، جس میں پانچ ہزار سے زائد طالبات نے مختلف عراقی جامعات اور متعدد عرب و اسلامی ممالک سے شرکت کی۔
زہراء حیدر کو اعزاز سے نوازنے کا مقصد اُن کی حوصلہ مندی، استقامت اور بلند ہمتی کو سراہنا تھا، تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ کوئی رکاوٹ انسان کے عزم کے سامنے پائیدار نہیں رہتی۔ اُن کی کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ یقین، صبر اور محنت سے ہر مشکل کو کامیابی کی سیڑھی بنایا جا سکتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہر سال "بنات الکفیل گریجویشن تقریب" کا اہتمام کرتا ہے، تاکہ فارغ التحصیل طالبات کو روحانی، اخلاقی اور معنوی تحریک فراہم کی جا سکے، ان کے تعلیمی سفر کے اختتام اور عملی زندگی کے آغاز کو یادگار اور بابرکت موقع بنایا جا سکے — اور یہ سب کچھ حرمِ حضرت ابو الفضل العباس(ع) کی پرنور فضاؤں میں انجام پاتا ہے۔








