الکفیل فوڈ انڈسٹریز نے عراقی کھجوروں کی نمائش میں اپنی متنوع مصنوعات پیش کیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ الکفیل فوڈ انڈسٹریز نے بغداد انٹرنیشنل فئیر میں منعقدہ "عراقی کھجوروں کی نمائش" میں اپنی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کیں۔

یہ نمائش وزارتِ زراعت کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس میں اسے وزارتِ تجارت اور عراقی چیمبرز آف کامرس یونین کا تعاون بھی حاصل ہے ، اس نمائش میں کھجوروں کی پیداوار، پیکنگ اور مارکیٹنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی عراقی، عربی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔

الکفیل کمپنی نے اس موقع پر اپنی مختلف اقسام کی پیک شدہ کھجوریں، کھجور کا پیسٹ، اس کی مٹھائیاں اور پیک شدہ کجھور کے شیرے (دبس) سمیت متعدد مصنوعات نمائش میں رکھیں۔ کمپنی کا مقصد مقامی پیداوار کی معاونت اور غذائی خود کفالت کے فروغ کے لیے اعلیٰ معیار کی غذائی و صنعتی مصنوعات فراہم کرنا ہے۔


الکفیل فوڈ انڈسٹریز الساقی ڈیٹ فارم کی پیداوار سے استفادہ کرتی ہے، جو تقریباً ایک ہزار دونم رقبے پر محیط 25 فارموں پر مشتمل ہے۔ ان میں 14 ہزار کھجور کے درخت ہیں جن سے 100 سے زائد اقسام کی کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں، جو کمپنی کے کارخانوں میں مختلف غذائی مصنوعات میں تبدیل کی جاتی ہیں اور مناسب قیمتوں پر مقامی مارکیٹ میں فراہم کی جاتی ہیں۔


الکفیل فوڈ انڈسٹریز نے اپنے جدید کارخانوں، ترقی یافتہ زرعی نظام اور عراقی افرادی قوت پر انحصار کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے وہ مقامی و علاقائی سطح پر ایک ممتاز مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: