شعبہ برائے ضریح و ابواب سازی کی جانب سے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے ضریحِ مقدس کی دیکھ بھال و تزئینِ نو کا عمل

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ضریح و ابواب سازی نے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی ضریحِ مطہر کی دیکھ بھال اور تزئینِ نو کا کام مکمل کر لیا ہے۔

شعبے کے سربراہ سید ناظم غرابی نے بتایا کہ یہ کام پہلے سے تیار کردہ منصوبے کے تحت انجام دیا گیا، جس کا مقصد ضریحِ مطہر پر کندہ نقوش اور تزئینی ڈیزائن کو ان کے اصل جلال و چمک کے ساتھ بحال کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینٹینس کے اس عمل میں ضریح کی مکمل صفائی شامل تھی، جو اعلیٰ معیار کے خصوصی مواد کے ذریعے کی گئی، تاکہ اس کے سونے اور چاندی کے حصوں کی چمک و شفافیت برقرار رہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شعبے کا عملہ اس نوعیت کے کاموں میں وسیع تجربہ رکھتا ہے اور وہ مزاراتِ مقدسہ کے ضریحوں کی صفائی و دیکھ بھال نہایت مہارت سے انجام دیتا ہے۔

دوسری جانب روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی انتظامیہ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا دلی شکریہ ادا کیا ہے اور اس کی ان بابرکت مساعی کو سراہا ہے جو وہ عراق کی روضا ت مقدسہ کی خدمت میں مسلسل انجام دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: