روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شُعبہ سادۃ الخدم نے حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق دوسری روایت) کے موقع پر باب قبلہ کے سامنے اپنا خدماتی موکب
لگایا ہے کہ جہاں زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
اس موکب میں خدام زائرین میں پانی، چائے اور دیگر مشروبات تقسیم کر رہے ہیں، جبکہ روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی صحن میں بھی زائرین کی خدمت کے لیے مسلسل سرگرم ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات نے اس موقع پر اپنی خدمات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے تاکہ دنیا بھر سے کربلا آنے والے زائرین کو بی بی فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ عزاداری میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔



