مجلس عزاء میں روضہ مبارک کے خدام کے ساتھ ساتھ زائرین کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔
خطیبِ مجلس، شیخ عبد اللہ دجیلی نے اپنے خطاب میں حضرت قاسم(ع) کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اور اُن مصائب اور مظالم کا ذکر کیا جن کا سامنا انہیں حکمرانانِ جور کے ہاتھوں کرنا پڑا، یہاں تک کہ وہ پردیس میں مظلوم اس دنیا سے رخصت ہوئے۔
شیخ دجیلی نے اپنی گفتگو میں یہ بھی بیان کیا کہ آئمۂ اہل بیت(ع) اور ان کے پیروکاروں نے تاریخ کے مختلف ادوار میں کن کٹھن آزمائشوں اور ظلم و تشدد کا سامنا کیا۔
واضح رہے کہ روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) میں امرِ اہل بیت(ع) کے احیاء، ان کی سیرتِ طیبہ سے آگاہی، ان کے علوم کے فروغ اور ان کی فضائل کو صحیح انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔






