ایڈمنسٹریٹو ڈیولپمنٹ اکیڈمی کی جانب سے "سوچنے کے انداز" کے بارے میں منعقدہ ورکشاپ کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ پائیدار ترقی سے وابستہ اکیڈمی آف ایڈمنسٹریٹو ڈیولپمنٹ کی طرف سے تیسرے مرحلے کے طلباء کے لیے منعقدہ ’’انماطِ تفکیر‘‘ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اکیڈمی کے ٹیکنیکل ڈویژن کے سربراہ ادریس موجد نے بتایا کہ یہ ورکشاپ تیسرے مرحلے کے طلباء کے لیے ترتیب دی گئی تھی، جس میں کئی محاور اور مباحث شامل تھے، جن کا بنیادی مقصد طلباء کی علمی اور جدید طرزِ فکر کی مہارتوں کو نکھارنا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ میں مختلف طرزہائے فکر (تیز، سست اور عمیق) کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ روایتی اور کلاسیکی طریقوں سے گریز کرتے ہوئے سوچ اور تربیتی و تعلیمی مواد کے ساتھ مؤثر تعامل پر بھی زور دیا گیا، خصوصاً اکیڈمی کے تعلیمی ماحول کے تناظر میں۔

ادریس موجد کے مطابق ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء کو تعلیمی مواد کو گہرائی سے سمجھنے کے قابل بنانا ہے تاکہ طالب علم کا کردار محض حصولِ علم اور یاد کرنے تک محدود نہ رہے، بلکہ وہ خود معلومات کو پیش کرنے اور مؤثر طور پر بیان کرنے کی صلاحیت پیدا کرے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: