قرآن علمی کمپلکس کی جانب سے دیالیٰ میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے حوالے سے قرآنی نشست

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے زیراہتمام، دیالیٰ کے نواحی علاقے جدیدۃ الشط میں "فاطمة الزهراء (عليها السلام) وسُنن الاصطفاء" کے عنوان سے ایک قرآنی نشست کا انعقاد کیا گیا۔


اس نشست کا انتظام و اہتمام قرآن علمی کمپلکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے کیا اور اس میں سید سجاد عسکری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قرآنِ کریم میں *سننِ اصطفاء* کے مفہوم کو لغوی و قرآنی جہتوں کی واضح کیا، اور الہٰی انتخاب کی متعدد مثالوں میں حضرت مریم(ع) کا ذکر کیا، جنہیں ان کے روحانی مقام اور عبادت گزاری کے سبب اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسٰی(ع) کی ولادت کے لیے پاکیزہ ظرف قرار دیا۔


نشست میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے مقام و مرتبے پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ وہ نبوت و امامت کے درمیان پاکیزہ واسطہ ہیں اور انہی کی نسل سے آئمہ اطہار(ع) کا سلسلہ قائم ہوا، جن میں امام مہدیؑ (عج) بھی شامل ہیں۔ مقرر نے جناب زہراء(ع) کی مظلومیت کا بھی ذکر کیا۔

یہ نشست قرآن علمی کمپلکس کی اُن متعدد علمی و قرآنی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو مختلف علاقوں میں قرآن فہمی کے فروغ اور اہلِ بیت(ع) کے مقامات سے متعلق آگاہی کو مزید استحکام دینے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: