روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نائب سیکریٹری جنرل عباس موسٰی احمد سے نجفِ اشرف میں تعینات ترک قونصلر شینول سیویم، اور اُن کے ہمراہ آنے والے وفد نے ملاقات کی۔
وفد کے استقبال کے لیے نائبِ سیکریٹری کے ساتھ روضہ مبارک کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر بھی موجود تھے۔ دونوں شخصیات نے معزز مہمانوں کو روضہ مبارک کی تاریخ، اس کے عمرانی و خدماتی منصوبوں، اور زائرین و معاشرے کی خدمت کے لیے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا مختصر خاکہ پیش کیا۔
ترکیہ کے قونصل خانے کے سربراہ سیویم نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عملے کی بے مثال خدمات، خصوصاً زیارتِ اربعین وغیرہ پر آنے والے دسیوں لاکھ کے لیے انجام دی جانے والی غیر معمولی کاوشوں کو سراہا۔



