اہل کربلا نے نجفِ اشرف میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے اہل کربلا کے مواکبِ عزاء نے نجفِ اشرف میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور روضہ مبارک امام علی بن ابی طالب(ع) میں حاضری دی اور انھیں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے پرسہ پیش کیا۔


اس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع)کے متعدد خدام سمیت کربلائی عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شعبۂ شعائر، مواکب اور ہیئاتِ حسینیہ کے معاون سربراہ قاسم طرفی نے بتایا کہ مواکبِ کربلا نے شعبۂ شعائر کے تعاون سے نجفِ اشرف میں جلوس عزاء اور ماتم داری کا اہتمام کیا، تاکہ روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضر ہو کر حضرت زہراء(ع) کی شہادت کی تعزیت پیش کی جا سکے۔



انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس عزائی پروگرام کے شرکاء کے لیے ضروری خدمات فراہم کیں، جن میں ساٹھ گاڑیوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی شامل تھا، تاکہ عزاداروں کی کربلا مقدسہ سے آمد و رفت ممکن ہو سکے۔


ان کا کہنا تھا کہ اس موکب کا مقصد اہلِ بیت(ع) کے طریقِ ہدایت کو زندہ رکھنا ہے، بالخصوص سیدہ فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت جیسے ایّام کی تجدید و احیاء کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنی شمولیت اور معاونت کے ذریعے اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مذہبی مناسبات کے احیاء کا تسلسل برقرار رہے، اور عزاداری کی تمام سرگرمیوں، خصوصاً موکبِ عزاءِ اہالیِ کربلا جیسے پروگراموں کو ہرممکن سپورٹ فراہم کیا جاتا رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: