روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفترِ متولّی شرعی برائے امورِ نسواں کے شعبۂ حسینی خطابت برائے خواتین کی جانب سے نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے یوم شہادت (بمطابق تیسری روایت) کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
اس عزائی تقریب میں (أين قبر فاطمة؟)؟ (فاطمہؑ کی قبر کہاں ہے؟) کے عنوان سے خاکہ بھی پیش کیا گیا، جس میں حضرت زہراء(ع) پر ڈھائے گئے مظالم اور ان کے سانحۂ شہادت کے بعض اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ اور اختتام پر نوحہ و مرثیہ خوانی کی گئی۔
یہ مجلس ہر سال حسینیۂ زہراءؑ، نجف اشرف میں شعبہ کی سالانہ تعزیتی پروگراموں کے ضمن میں منعقد ہوتی ہے، جس میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کا ذکر کیا جاتا ہے۔







