منصوبے کے ابتدائی سیشن کا اہتمام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے کوفہ یونیورسٹی کے کالج آف سائنس میں منعقد کیا۔
انسٹی ٹیوٹ میں قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے سربراہ فضل عباس نے بتایا کہ اس منصوبے کے پہلے اجلاس میں کالج اور قریبی شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 650 سے زائد طلاب و طالبات نے شرکت کی۔ نشست کا آغاز قاری حسین نعمانی کی تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس کے بعد ’’جامعاتی نوجوانوں کے وقت کے نظم و نسق کے لیے قرآنی کلیدیں‘‘ کے عنوان سے شیخ زمان حسناوی نے گفتگو کی، جبکہ نشست کی نظامت انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر مہند میالی نے انجام دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم فوری سرویز اور طلباء و مقرر کے درمیان براہِ راست گفتگو پر مشتمل ہے، جس کے لیے ایک مخصوص ایپلیکیشن استعمال کی جاتی ہے جو نشست کے دوران شرکاء کے موبائل فونز پر فعال کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق گفتگو کے موضوع کا انتخاب خود طلباء کے ووٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس نے اس تجربے کو مزید مؤثر، توجہ انگیز اور ان کی حقیقی دلچسپیوں سے ہم آہنگ بنا دیا۔
جامعہ کے طلباء، اساتذہ اور انتظامی عملے نے اس پلیٹ فارم میں نمایاں دلچسپی اور بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مکالمے کا دائرہ وسیع ہوا اور نشست میں ایک ایسا متحرک اور جاندار ماحول پیدا ہوا جو علمی و معرفتی نوعیت کی قرآنی سرگرمیوں میں جامعاتی حلقوں کی دلی رغبت کا آئینہ دار ہے۔






