ازسرِ نو تعمیر کے مقصد سے… روضہٴ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ جات کے سربراہان کا اندرون شہر کے داخلی راستوں کا دورہ

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے متعدد شعبہ جات کے سربراہان نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب جانے والے اندرون شہر کے مرکزی داخلی راستوں کا میدانی دورہ کیا، تاکہ ان کا جائزہ لے کر انہیں ازسرِ نو تعمیر کیا جاسکے۔

یہ دورہ شعبۂ حفظِ نظام کے سربراہ حسین شهرستانی، شعبۂ بین الحرمین کے سربراہ حسام حسین، شعبۂ دستی صناعات و فنی حرفت کے سربراہ مصطفی محمد عمیدی، اور مینٹینس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ قسیم ہادی نوری نے کیا، جن کے ہمراہ متعلقہ شعبوں کے متعدد معاونین بھی موجود تھے۔



حسین شہرستانی نے کہا: اس دورے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف جانے والے پرانے شہر کے داخلی راستوں کا معائنہ شامل تھا تاکہ سیکورٹی اور سروس پوائنٹس کے لیے مناسب انجینئرنگ ڈیزائنز کا انتخاب کیا جا سکے، جن میں انسانی پہلو پر خاص توجہ دی گئی ہے خصوصاً بزرگ زائرین اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مخصوص راہداریاں فراہم کرنا، تاکہ وہ زیارت کی ادائیگی کے لیے بآسانی داخل ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد سکیورٹی اور خدماتی پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لے کر انہیں یکساں ادارہ جاتی شناخت کے تحت نئے سرے سے ترتیب دینا اور انہیں روضہ مبارک کی مرکزی شناخت سے ہم آہنگ کرنا تھا، نیز ریپسکین آلات—جو بیگ اور سامان کے معائنے کے لیے مخصوص ہیں—کی تنصیب کے مقامات کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: