روضۂ مبارک حضرت عباسؑ کے زیرِ سرپرستی پاکستان میں منقعدہ تیسری سالانہ فاطمہؑ سبیلِ نجات کانفرنس کی تقریبات اور ذیلی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔
یہ کانفرنس شہرِ کراچی میں حضرت فاطمہ زہراؑء کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہوئی ۔ اس دوران متنوع پروگرامز کا اہتمام کیا گیا، جن میں شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی بچیوں کے اعزاز میں تقریب، علمی و ثقافتی پروگرام، اور پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے شامل تھے۔ علاوہ ازیں، متعدد پروگرامز میں حضرت فاطمہ زہراؑؑء کی حیاتِ طیبہ کپر روشنی ڈالی گئی۔
ان تقریبات میں متعدد پاکستانی مساجد میں باجماعت نماز اور جامعۃ الکوثر کا دورہ اور شیخ محسن نجفی کی قبر پر حاضری بھی شامل تھی۔
اختتامی تقریب میں تیسرے ایڈیشن کے پروگرامز کے انعقاد میں شامل رضاکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ ایک قرعہ اندازی کے ذریعے کچھ رضاکاروں کو عراق میں مقدس روضوں کی زیارت کے لیے منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ روضۂ مبارک حضرت عباسؑ کی کوشش ہے کہ اہلِ بیتؑ سے منسلک مناسبات، خصوصاً حضرت فاطمہ زہراؑء کا جشن میلاد، کا عراق اور بیرونِ ملک میں احیاء کیا جائے تاکہ ان کی بابرکت زندگی کو اجاگر کیا جا سکے اور آئندہ نسلیں ان سے مستفید ہوں۔









