علامہ سید صافی کا معاشرتی شعور کے فروغ میں مزاراتِ مقدسہ کے دینی و ثقافتی کردار پر زور

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولّی شرعی، علّامہ سید احمد صافی نے معاشرتی شعور کے فروغ میں مزاراتِ مقدسہ کے دینی اور ثقافتی کردار کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے عراق میں شیعہ مزارات کی جنرل سیکریٹریٹ کے سربراہ، سید علی صاحب جبر اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر علامہ صافی کو مزارات مقدسہ کی جانب سے جاری خدماتی اور ثقافتی و فکری سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سید احمد صافی نے کہا کہ جس شہر میں کوئی مزار واقع ہوتا ہے، وہ وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہدایت اور اصلاح کا روشن مینار ثابت ہوتا ہے۔ ثقافتی اور دینی نشستوں، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے یہ مزارات معاشرے کے عمومی علمی و دینی معیار، بالخصوص نوجوانوں کی فکری و دینی سطح کو بلند کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔

علامہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ مزاراتِ مقدسہ نوجوانوں اور سماجی نوعیت کی سرگرمیوں کو اپنی سرپرستی میں لے سکتے ہیں، جو معاشرے کے شعور، ثقافت اور دینداری کے فروغ کا باعث بنتی ہیں، جیسے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے سے متعلق تقریبات اور جامعات کے طلباء کی مرکزی گریجویشن کی تقریبات۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: