روضۂ مبارک حضرت عباسؑ نے امام محمد باقرؑ اور امام علی نقیؑ کے جشن میلاد کی مناسبت سےمنعقد کی گئے اپنے ثقافتی و معلوماتی مقابلے کے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس مقابلے میں شریک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,323 رہی، جن میں سے 1,233 شرکاء نے مکمل 100 فیصد نمبر حاصل کیے۔ ان میں سے 10 ناموں کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، تاکہ شفافیت اور دیانت داری کو یقینی بنایا جا سکے۔
انعام کی وصولی کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ کامیاب امیدوار بذاتِ خود پیر کے روز، مورخہ 22 دسمبر 2025ء (یکم رجب 1447ھ) کو بابِ قبلہ، روضہ مبارک حضرت عباسؑ میں منعقد ہونے والی جشن کی تقریب میں شرکت کر کے اپنا انعام وصول کریں۔
اگر کسی وجہ سے ذاتی طور پر حاضری ممکن نہ ہو، تو کامیاب امیدوار نتائج کے اعلان کی تاریخ سے دو ہفتوں کے اندر اپنے شناختی دستاویزات کے ہمراہ روضۂ مبارک حضرت عباسؑ کے شعبۂ مالی امور سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ذیل میں کامیاب امیدواروں کے نام درج ہیں:
حسنین حسین غاوی الکریطی — کربلائے مقدسہ
علی صبیح حمید متروک — بغداد
علی حسین عطیہ الفرحانی — دیوانیہ
علی صدام علی آل بشارہ — ذی قار
محمد الباقر یحییٰ جاسم الہاشمی — دیالی
افراح شعلان نعمہ آل احمد — نجفِ اشرف
فاطمہ ابراہیم حسین الحسن — بابل
بیداء نجم عبود السلامی — نجفِ اشرف
فاطمہ شنان جلود الوادی — ذی قار
نور اسماعیل کاظم الغریباوی — واسط
