یکم رجب کو اپنی نیابت میں امام حسین(ع) کی زیارت پڑھوانے کے خواہشمند مومنین کے لیے روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) نے اندراج کا آغاز کر دیا ہے

روضۂ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رجب کی پہلی تاریخ کو اپنی نیابت میں امام حسین(ع) کی زیارت پڑھوانے کے خواہشمند مومنین کے لیے ناموں کے اندراج کا آغاز کر دیا گيا ہے۔



اعلامیے کے مطابق جن مومنین کے ناموں کا اندارج ہو گا ان کی نیابت میں -انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن اور شعبۂ ساداتِ خدام کے مشترکہ تعاون سے- امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے اعمال ادا کر دیئے جائيں گے۔

یکم رجب اور دیگر ایام میں اپنی نیابت میں مراسم زیارت کی ادائيگی کے خواہشمند حضرات الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" سیکشن میں اپنا نام درج کر سکتے ہیں:

https://alkafeel.net/zyara/

https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: