تشریفات ہال میں بی بی زینب (س) کے یومِ وفات کے احیاء کے لیے مجلسِ عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے ثانیِ زہراء حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے یومِ وفات کی مناسبت سے "قاعة التشريفات" (ہال) میں ایک مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خطیبِ مجلس شیخ رافد الراشدی نے اس حوالے سے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا ادارہ حرم کے اندر اور باہر دینی علوم و معارف کی ترویج اور ایامِ اہلِ بیت (علیہم السلام) کے احیاء کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مجلسِ عزاء میں خدا کے نزدیک عورت کے بلند مرتبے اور انسانی معاشرے میں اقدار و مبادی کے تحفظ کے لیے اس کے کلیدی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

شیخ الراشدی نے حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ: "سیدہ زینب (س) ایک نیک سیرت خاتون کی بہترین مثال ہیں، آپ (س) عالمہ غیر معلمہ تھیں جنہوں نے وحی کے مرکز اور رسالت کے گھرانے میں پرورش پائی۔ آپ (س) نے عفت، حجاب اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ناصرف ظلم و طغیان کے خلاف قیام کیا بلکہ مصائب و آلام پر صبر و استقامت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے اہلِ بیت (ع) کی تعلیمات کو زندہ رکھنے کے لیے ایک جامع پروگرام مرتب کر رکھا ہے، جس کے تحت سال بھر مجالسِ عزاء، وعظ و ارشاد کی محافل اور سیرتِ معصومین (ع) پر علمی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: