روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے قرآن سیکھنے کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’مقرأۃ العمید‘ کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے قرآن کریم کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے ڈیجیٹل پروجیکٹ ’مقرأۃ العمید‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقدہ تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عباس موسیٰ احمد سمیت ملکی و غیر ملکی علمی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغازقرآن علمی کمپلیکس کے متعدد قاریوں کی اجتماعی تلاوت، قومی ترانے اور روضہ مبارک کے مخصوص ترانے (لحن الإباء) سے ہوا۔


تقریب سے ایک کمپلیکس کی جانب سے ڈاکٹر مشتاق العلی، یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ڈاکٹر عباس محسن البکری اور مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد فہمی اصفور نے خطاب کیا۔ تقریب میں ایک دستاویزی فلم اور پروجیکٹ کے بارے میں ایک تعارفی فلم بھی دکھائی گئی۔ حافظ علی حسن کی طرف سے مختلف قراتوں میں حفظِ قرآن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر منصوبے کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شرکاء کو اعزازات سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ یہ قرآن سیکھنے کا پہلا قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جسے مکمل طور پر عراقی ماہرین نے تیار کیا ہے۔

یہ منصوبہ روضہ مبارک کے 'قرآن علمی کمپلکس' کی علمی نگرانی اور 'یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی' کے تکنیکی تعاون سے مکمل ہوا ہے۔

اس پروجیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں کہیں بھی موجود لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے قرآن پاک کی درست قراءت اور تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: