ماہِ شعبان کی آمد پر ذی قار میں 'شعبۂ فکری امور' کے زیرِ اہتمام خصوصی دینی درس و محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور (قسم الشؤون الفكرية والثقافية) نے ماہِ شعبان المعظم کی آمد اور انوارِ محمدی (عليهم السلام) کے ایامِ ولادت کی مناسبت سے صوبہ ذی قار کے علاقے 'النصر' میں ایک خصوصی دینی محفل و درس کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کے حوالے سے 'مرکز ملتقى القمر الثقافي' کے نگران اور النصر میں اعلیٰ دینی قیادت کے معتمد شیخ فارس اصبحی نے بتایا کہ: اس مرکز نے ذی قار میں 'تجمع الساقی الثقافی' کے تعاون سے محفل و درس کا اہتمام کیا جس سے معروف عالمِ دین شیخ زمان حسناوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیرتِ اہل بیت (عليهم السلام) اور بالخصوص امام حسین (علیہ السلام) کے مکہ مکرمہ سے کربلائے معلیٰ کی جانب سفر کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید کہا کہ: مرکز کا مقصد ماہِ شعبان میں انوارِ کربلا کے جشنِ میلاد کی مناسبت سے مختلف دینی و علمی پروگرام منعقد کرنا ہے، تاکہ نوجوانوں کی فکری و علمی آبیاری کی جا سکے اور ان کے ذہنوں میں اہل بیت (عليهم السلام) کی ثقافت کو راسخ کیا جا سکے۔


واضح رہے کہ یہ محفل ان دینی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا انعقاد 'مرکز ملتقى القمر الثقافي' مختلف صوبوں میں تسلسل کے ساتھ کرتا ہے، تاکہ علومِ اہل بیت (ع) اور ان کے فضائل کو عام کیا جا سکے اور معاشرہ ان کے مبارک نقشِ قدم پر چل سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: