شعبۂ فکری امور کی جانب سے قیامِ امام حسین(ع) کی اخلاقی اقدار پر فکری نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے صوبہ میسان میں "امام حسین (علیہ السلام) کے قیام اور اس کی اخلاقی اقدار" کے بارے میں ایک فکری وعلمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی نشست میں میسان کی نامور اکیڈمک شخصیات اور دانشوروں نے شرکت کی۔

اس نشست کا اہتمام مذکورہ شعبے سے وابستہ "القمر ثقافتی فورم" نے "قرآن علمی کمپلکس" کے تعاون سے کیا۔ یہ پروگرام ان علمی سرگرمیوں کا تسلسل ہے جن کا مقصد اصل اسلامی اقدار کا احیاء اور معاصر فکری مسائل پر روشنی ڈالنا ہے۔

"القمر ثقافتی فورم" کے سربراہ شیخ حارث داحی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ: اس نشست کا عنوان (الإمام الحسين -عليه السلام- أخلاق الفعل في زمن الانحراف) تھا۔ نشست میں قیامِ حسینی کے اخلاقی و فکری پہلوؤں اور امت کی اصلاح سمیت فکری و عملی کج رویوں کے سامنے اس قیام کے کلیدی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین (علیہ السلام) کا قیام اخلاقی وابستگی اور ذمہ داری کے احساس کا ایک عملی نمونہ ہے۔ یہ ایک ایسا لازوال اصلاحی منشور ہے جس سے ہر دور کے حریت پسند اپنی اقدار کے لیے رہنمائی حاصل کرتے رہیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: