سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سبزہ زاروں میں 170 جدید ریسٹ ایریاز تیار کئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے وابستہ فرسٹ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سبزہ زاروں میں عراقی خاندانوں کی سہولت کے لیے 170 جدید اور مفت ریسٹ ایریاز (جگہیں) تیار کئے ہیں۔

اس حوالے سے شعبے کے سربراہ سید ناصر حسین متعب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا عملہ گرین بیلٹ کے تفریحی مقامات پر آنے والے خاندانوں کو ہر ممکن آرام و سکون فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ اسی سلسلے میں 170 خصوصی ریسٹ ایریاز تیار کیے گئے ہیں جو عوام کے لیے بالکل مفت دستیاب ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہیں اپنے ڈیزائن اور اقسام کے اعتبار سے متنوع ہیں، اور تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہیں، جن میں روایتی عربی ثقافت کے عکاس دیدہ زیب قالین بچھائے گئے ہیں۔تمام ریسٹ ایریاز پر خصوصی چھتوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ زائرین اور خاندانوں کو تپتی دھوپ اور بارش سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آرام گاہیں گرین بیلٹ کےسبز ہ زاروں میں مناسب فاصلے کے ساتھ تیار کی گئی ہیں، تاکہ خاندانوں کے آرام اور ان کی پرائیویسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان مقامات کی صفائی اور مرمت کے لیے ایک مستقل پروگرام وضع کیا گیا ہے تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

سید ناصر متعب نے مزید بتایا کہم انتظامیہ کے پاس ان نشستوں کی تعداد میں اضافے کے وسیع تر منصوبے موجود ہیں، تاکہ مستقبل میں یہاں آنے والے خاندانوں اور وفود کو مزید بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: