روضہ مبارک حضرت عباس میں رسول خدا(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی تقریبات کا آغاز محفل قرآن سے

رسول اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی نبوت کی حقانیت کو ثابت کرنے کے لیے جو معجزات دنیا کے سامنے پیش کیے ان میں سے ایک قرآن مجید بھی ہے کہ جو رہتی دنیا تک ایک ناقابل تردید معجزہ کی صورت میں باقی رہے گا...

اور بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں عید میلاد النبی(صلى الله عليه وآله) اور امام جعفر صادق(عليه السلام) کے جشن میلاد کی تقریبات کا آغاز محفل قرآن سے کیا گیا کہ جس میں مومنین، ابوالفضل سکولز کے طلاب اور حرم کے خدام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بات واضح رہے کہ اس محفل قرآن کے انعقاد کے تمام انتظامات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے کیے تھے اور اسی کی طرف سے دنیا کے نامور قاریانِ قرآن کو اس محفل میں تلاوت کی دعوت دی گئی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: