روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زائرینِ نیمۂ شعبان 1447ھ کے لیے خدمات کا اعداد وشمار

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے موعود عالم امام مہدی(عج) کے جشن میلاد اور زيارتِ نیمۂ شعبان (پندرہ شعبان) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کو کے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے عملے نے کئی دن پہلے ہی سے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے وسیع تر انتظامات کئے تھے، جن میں آرام کے لئے جگہوں کی فراہمی، کھانے پینے کے انتظامات، طبی سہولیات کی دستیابی اور اس بابرکت موقع کی مناسبت سے خصوصی محافل و عبادتی تقاریب کا انعقاد شامل تھا۔

دینی اور ثقافتی خدمات
سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے کہا کہ روضہ مبارک نے زائرین شعبانیہ کومتنوع اور جامع خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذہبی امور کے شعبے نے زائرین کو درج ذیل دینی، ثقافتی اور تعلیمی خدمات فراہم کیں :
21 تبلیغی مراکز کھولے اور 5 مذہبی منبر قائم کیے۔
58 باجماعت نمازوں کا انعقاد کیا۔
47 عقد نکاح کرائے اور 6 حلف برداری کی تقاریب منعقد کیں۔
سوشل میڈیا اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر 20 ابلاغی مواد (تحریری و بصری) شائع کیا۔
زیارتِ شعبان سے مخصوص دعاؤں اور زیارات کی 16,000 کاپیاں تقسیم کیں۔
10 ریڈیو اور ٹیلی ویژن پروگرامز نشر کیے جن سے ہزاروں زائرین مستفید ہوئے۔
ثقافتی امور کے شعبے نے ایک ثقافتی اسٹیشن کے ذریعے 3,607 زائرین اور ایک سروس اسٹیشن کے ذریعے 4,192 زائرین کی رہنمائی کی۔

صحافیوں اور میڈیا اداروں کے لیے خدمات
انہوں نے بتایا کہ روضہ مبارک نے اپنے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذریعےے ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کو نیمہ شعبان کی زیارت کی مؤثر کوریج کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کیںاور اسی ضمن میں فراہم کردہ خدمات کی تفصیل کچھ یوں ہے،
روضہ مبارک کےسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 792 پوسٹس کی گئیں۔
250 فنی و خبری تصاویر اور الکفیل گلوبل نیٹ ورک پر 79 نیوز
آرٹیکلز شائع کئے گئے۔
52 ویڈیو رپورٹس، 48 محفوظ شدہ مواد اور اور 25 گرافک ڈیزائن (کیروسل اور پوسٹرز) تیار کیے گئے۔
45 چینلز نے "Feed Clean" (بغیر لوگو کے براہ راست نشریات) سروس سے فائدہ اٹھایا۔
31 میڈیا بیجز جاری کیے گئے، 17 آڈیو کلپس تیار کیے گئے، جبکہ 12 سیٹلائٹ چینلز اور 5 ابلاغی اداروں کے ساتھ تعاون کیا گیا۔ 24 گھنٹے مسلسل لائیو نشریات کی گئیں۔

طبی خدمات
انہوں نے کہا کہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے طبی خدمات پر خصوصی توجہ دی گئی اور ایک وسیع طبی نیٹ ورک تشکیل دیا گیا:
8 میڈیکل ڈٹِچمنٹس (طبی دستے) اور 3 طبی مراکز قائم کیے گئے۔
400 پیرامیڈیکس پر مشتمل 50 ایمرجنسی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔
18 بڑی ایمبولینسیں فراہم کی گئیں۔
522 مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور مجموعی طور پر 80,324 افراد نے طبی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔
42 ٹن مختلف اقسام کی ادویات فراہم کی گئیں۔

تزئین و آرائش، خوشبو اور پھولوں کی تقسیم
روضہ مبارک میں خوشبو اور بخور کے ذریعے ایک خاص روحانی ماحول پیدا کیا گیا:
روزانہ 100 لیٹر عطر اور 70 گرام بخور کا استعمال کیا گیا۔
10,000 چھوٹی عطر کی بوتلیں اور ہزاروں قدرتی و مصنوعی پھول زائرین میں تقسیم کیے گئے۔
شعبۂ حرمِ شریف نے 5 خوشبو کے آلات، 2,000 گرام بخور اور روزانہ 200 لیٹر عطر استعمال کیا، جبکہ مقامِ امام مہدی (عجّل اللہ فرجہ) کے شعبے نے 1,500 مصنوعی پھول تقسیم کیے۔

خوراک و مشروبات:
زائرین کی تواضع کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے:
2,410,320 پانی کے کپ (الکفیل واٹر) تقسیم ہوئے۔
العلقمی کمپلیکس کی جانب سے زائرین کرام میں 21 ہزار گرم مشروبات تقسیم کیے گئے، اور 2,700 کلوگرام مٹھائی پیش کی گئی۔
العلقمی کمپلیکس نے 15,600 اور شیخ الکلینی کمپلیکس نے 7,000 کھانے فراہم کیے۔
شارع السناتر میں شعبۂ امورِ دینیہ کے خدماتی موکب نے زائرین میں 5,500 جوس اور کیک تقسیم کیے۔

مشینی و انتظامی خدمات:
سید آل ضیاء الدین نےبتایا کہ:
اس مبارک زیارت کے دوران مختلف کاموں کے لیے 252 گاڑیاں استعمال ہوئیں۔
امام مہدی (عج) کے جشن میلاد کی مناسبت پر 964 مواکب نے مراسم زیارت میں شرکت کی۔
3,876 رضاکاروں نے زائرین کی خدمت میں حصہ لیا۔
یہ تمام خدمات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے زائرینِ کرام کی سہولت، سلامتی اور روحانی تسکین کے لیے خلوص اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: