روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کا انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ حرم مطہر سے متصل اہم مرکزی سڑک شارع قبلہ پر تعمیراتی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے تعمیراتی کاموں کے شعبے کے ماتحت کنسٹرکشن یونٹ کے سربراہ انجینئر محمد عبد النبی نے بتایا ہے کہ شعبے کا تکنیکی عملہ شارع قبلہ پر تعمیراتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کاموں میں تقریباً 900 مربع میٹر کے رقبے پربارکی بجری بچھانا اور ٹف ٹائلز لگانا شامل ہے۔ یہ تمام کام تعبیراتی معیارات اور مواصفات کے مطابق اور تعمیراتی مواد ہکے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے بعد کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام منظور شدہ انجینئرنگ اور فنی معیارات کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ زائرین کی آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور سڑک کی خوبصورتی و جمالیاتی منظر کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ یہ انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ روضہ مبارک کے گرد و نواح اور دیگر حصوں میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی کاموں کے ذریعے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔




