قرآن علمی کمپلیکس کے زیراہتمام دیوانیہ اور مثنیٰ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختمِ قرآن کی 13محافل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کے زیراہتمام عراق کے صوبوں دیوانیہ اور مثنیٰ میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ختمِ قرآن کی 13محافل منعقد کی جاری ہیں، جن میں 30 سے زائد ممتاز قراء کرام شرکت کر رہے ہیں۔

ان روحانی محافل کا انعقاد قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ کی دیوانیہ برانچ اور مثنیٰ برانچ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ دیوانیہ برانچ کے سربراہ کے سربراہ سید خالد العبادی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دیوانیہ شہر کے مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ نواحی اضلاع جن میں الشامیہ، سومر اور ناحیہ نفر شامل ہیں،کی مختلف مساجد میں مجموعی طور پر 10 قرآنی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان محافل میں 30 قراء تلاوتِ کلامِ پاک کا شرف حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہ یہ محافل پورے ماہِ رمضان جاری رہیں گی، جہاں روزانہ ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے۔ تلاوت کے ساتھ ساتھ ان بابرکت رمضانی محافل میں 'قطوف قرآنیہ' کے عنوان سے ایک علمی مقابلہ بھی شامل ہے، جس کے اختتام پر کامیاب شرکاء میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے تبرکات اور خصوصی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اسی طرح قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنیٰ برانچ کی جانب سے قضاء الورکاء میں تین تعلیمی قرآنی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان محافل کا مقصد ماہِ صیام کی برکات سے استفادہ کرتے ہوئے قرآنی ثقافت کو عام کرنا اور کتاب اللہ کی درست تلاوت و تجوید کو فروغ دینا ہے۔

یہ تعلیمی نشستیں روزانہ کی بنیاد پر پر درج ذیل مقامات منعقد ہو رہی ہیں:

جامع المصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

جامع ائمہ البقیع (علیہم السلام)

منطقہ آل جریب میں واقع جامع الامام الباقر (عليه السلام)

یہ قرآنی و تعلیمی محافل شرکاء کو تجوید کے احکامات سیکھنے اور تلاوت میں مہارت حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ان وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات سے مکمل طور پر آگاہ اور روشناس ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: