العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن: افغانستان کے قاری محمد حسن زادہ فائنل مرحلےمیں پہنچنے میں کامیاب

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسرے سالانہ العمید ایوارڈ برائے تلاوتِ قرآن کے 21ویں راؤنڈ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے قاری محمد حسن زادہ نے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

تلاوتِ قرآن کے اس عالمی مقابلے کا انعقاد روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں 20عرب اور اسلامی ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور اور منتخب قراء کرام شرکت کر رہے ہیں۔

مقابلے کی شفافیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا بین الاقوامی ججنگ پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس میں مصر سے شیخ محمد بسیونی اور شیخ محمد عصفور، عراق سے شیخ ڈاکٹر باسم العابدی، ڈاکٹر مشتاق العلی اور قاری سید حسنین الحلو اور ایران سے قاری سید کریم موسوی شامل ہیں۔

مقابلے کے سیمی فائنل مرحلے میں بڑوں کے زمرے میں کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں افغانستان کے محمد حسن زادہ، مصر کے محمود کمال الدین النجار اور ایران کے صالح مہدی دغاغلہ نے تلاوتِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر محمد حسن زادہ کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس راؤنڈ میں باصلاحیت قرآن قاری حسین اسامہ الکربلائی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ قاری حسین اسامہ الکربلائی خوبصورت آواز کے مالک ہیں اور مہارت کے ساتھ تلاوت کرتے ہیں۔ اپنی کم عمری کے باوجود، انہوں نے قرآنی قرأت کے میدان میں خود کو منوایا، متعدد قرآنی مقابلوں میں حصہ لیا اور کربلا گورنریٹ کی سطح پر اسکولی قرآنی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
حسین کے والد، قاری اسامہ الکربلائی نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے نامور قراء کی آوازوں کی نقل اور مختلف قرآنی اسالیب (مدارسِ تلاوت) میں مہارت محض مسلسل سماعت اور مشق کے ذریعے حاصل کی ہے، جس نے ان کی خداد صلاحیت کو جلا بخشی۔

واضح رہے کہ یہ مقابلہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو عام کرنا ہے، کیونکہ قرآن ہی فرد اور معاشرے کی اصلاح کا اصل راستہ ہے۔

مکمل راؤنڈ دیکھنے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

https://www.youtube.com/watch?v=_if58PhNOmM
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: