میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ایرانی عوام کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلے میں 20 ٹن ادویات اور طبی سامان عطیہ کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے میڈیکل افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے ایرانی عوام کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلے میں 20 ٹن ادویات اور طبی سامان روانہ کیا ہے۔


شعبے کی سربراہ ڈاکٹر ہیفاء التمیمی نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ نے 20 ٹن ادویات اور طبی سامان کی فراہمی میں حصہ لیا ہے، جس میں اینستھیزیا (بے ہوشی) کی ادویات، ایمرجنسی اور ابتدائی طبی امداد کا سامان، نیز زخموں اور جھلسنے کے علاج کی ادویات، ، غذائی سپلیمنٹس، درد کش ادویات اور بچوں کی ادویات شامل ہیں۔ان ادویات کا انتخاب موجودہ ہنگامی صورتحال اور درپیش طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کا یہ اقدام اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے متاثرین کی مدد کی اپیل پر اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولیِ شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہےتاکہ متاثرہ علاقوں میں شعبہ صحت کو معاونت فراہم کی جا سکے اور فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

ڈاکٹر تمیمی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈیپارٹمنٹ آئندہ بھی امدادی قافلوں کے ذریعے اپنی مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، جس کے لیے میڈیکل ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں اور حالات کے تقاضوں کے مطابق ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ایرانی عوام کے لیے اپنا پہلا امدادی قافلہ روانہ کیا ہے، جس میں طبی سامان کے علاوہ 670 ٹن بنیادی غذائی اشیاء بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: