روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے ایرانی اور لبنانی عوام کی امداد کے لیے عطیات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے حرمِ مطہر کے اندر اور باہر قائم پانچ کلکیشن سنٹرزکے ذریعے ایرانی اور لبنانی عوام کی امداد کے لیے عطیات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)نے یہ مہم اعلی دینی قیادت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے شروع کی ہے، جس کے انتظام و انصرام کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

عطیات کی وصولی کے لیے حرمِ مطہر کے اندر اور باہر پانچ مراکز کھولے گئے ہیں۔ ان عطیات کی منتقلی روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے متولیِ شرعی کے دفتر اور عراق و بیرونِ ملک (خصوصاً ایران اور لبنان میں) اعلیٰ دینی قیادت کے دفاتر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ عمل میں لائی جائے گی، تاکہ یہ امداد براہِ راست بحران سے متاثرہ افراد تک پہنچائی جا سکے اور ان کی تکالیف کو کم کیا جا سکے۔

حرمِ مطہر کے اندر مردوں اور خواتین کے لیے درج ذیل مقامات پر مراکز قائم ہیں:
شعبہ ہدایا و نذورات: اس کے دو مراکز ہیں؛ پہلا بابِ امام حسن (علیہ السلام) کے پاس اور دوسرا بابِ علقمی کے قریب۔
شعبہ دینی امور: بابِ امام حسین (علیہ السلام) کے قریب واقع مرکز۔
خواتین کے لیے خصوصی مرکز: بابِ امام محمد جواد (علیہ السلام) کے قریب یونٹ برائے ہدایا و نذورات۔

حرمِ مطہر سے باہر، خواتین کے لیے مرکز الصدیقہ الطاہرہ (علیہا السلام) میں بھی ایک دفتر کھولا گیا ہے، جو کربلا کے علاقے 'حی الملحق'، امام حسین (علیہ السلام) ٹیچنگ ہسپتال روڈ، جامع صاحب الزمان (عج) کےپاس واقع ہے۔

اس مہم میں سماجی و فلاحی اداروں، حسینی مواکب اور معاشرے کے تمام طبقات کی جانب سے بھرپور جوش و خروش اور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اس سے قبل ایران کے لیے پہلا امدادی قافلہ روانہ کر چکا ہے، جو 38 ٹرکوں پر مشتمل تھا۔ اس قافلے میں 690 ٹن امدادی سامان شامل تھا، جس میں 670 ٹن بنیادی غذائی اشیاء اور 20 ٹن ضروری طبی ساز و سامان بھیجا گیا تھا۔

یہ مہم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ان انسانی ہمدردی کے اقدامات کا تسلسل ہے جو سابقہ بحرانوں میں بھی کیے گئے تھے۔ ان میں 2023 کے زلزلے کے دوران شامی عوام کی مدد، اور 2024 میں اہل غزہ اور لبنانی پناہ گزینوں کی امداد شامل ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) اپنے انسانی اور اخلاقی فریضے کی ادائیگی کے لیے ہمیشہ صفِ اول میں موجود رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: