الکفیل نرسری گروپ نے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنی نرسریوں کو 28 ٹن سے زائد پودے فراہم کئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)سے منسلک الکفیل نرسری گروپ نے مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنی نرسریوں کو 28 ٹن سے زائد پودے فراہم کئے ہیں۔

گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، جناب علی حمزہ نے بتایا کہ الکفیل نرسری گروپ نے اپنی نرسریوں کو 28 ٹن سے زائد پودے فراہک کئے ہیں، جس میں 11 ہزار سے زائد متنوع پودے شامل ہیں۔ ان پودوں میں انڈور ، موسمی اور آؤٹ ڈور اقسام کے پودے شامل ہیں، جو مختلف سائز اور رنگوں کی 40 سے زائد انواع پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گروپ کی جانب سے فراہم کردہ یہ پودے بہترین اقسام کے ہیں، جن کی خاندانوں اور نجی نرسری مالکان کی جانب سے بہت زیادہ مانگ رہتی ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ کہ الکفیل نرسری گروپ حالیہ برسوں میں ماہانہ بنیادوں پر اپنی نرسریوں کو متنوع پودوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پودوں کے ساتھ ساتھ مختلف اشکال کے گملے اور دیگر ضروری زرعی سامان بھی وافر مقدار میں فراہم کیا جاتا ہے تاکہ شہریوں کی تمام زرعی ضروریات ایک ہی چھت تلے پوری ہو سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: