روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صوبہ مثنیٰ کے ضلع سماوہ میں 'سراج المنتظرین' پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کا اہتمام قرآن کریم کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنٰی برانچ کی جانب سے حسینیہ موکب دموع الزہراء (علیہا السلام) میں کیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ قدامہ الخدری نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے قاری قاسم الجبوری نے دعائے ندبہ کی تلاوت سےکیا، اس کے بعد نجف اشرف میں اعلیٰ دینی قیادت کے معتمدِ خاص سید شہید الموسوی نے قرآنی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے 'انتظارِ امام' کے عقائدی پہلوؤں اور ثقلین (قرآن و اہل بیت) کی پیروی کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں قرآنی شعور کو بیدار کرنا اور اہل بیت (علیہم السلام) کے مکتبِ فکر کی روشنی میں ایک باشعور نسل کی تربیت کرنا ہے۔





