روضہ مبارک امام حسین(ع) میں صحن عقیلہ زینب(ع) کا سنگ بنیاد...

پانچ جمادی الاول 1437ھ کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی جشن میلاد کے پُر مسرت دن روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام میں صحن عقیلہ زینب(علیھا السلام) کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کربلا کے حرموں میں توسیع و تعمیر کے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں کہ جن میں سے ایک اہم ترین منصوبہ صحن عقیلہ زینب(علیھا السلام) بھی ہے اس منصوبے کے لیے جگہ کی فراہمی اور تعمیراتی نقشون کی تیاری پہ گزشتہ کچھ عرصے سے کام جاری تھا اور (5جمادى الأولى 1437هـ) بمطابق (14فروری2016ء) کو اس منصوبے کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر کی ذمہ داری مؤسسۃ الکوثر الخیریہ کو سونپی گئی ہے۔

سنگ بنیاد کی اس تقریب میں کربلا کے گورنر سمیت بہت سی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی نے حاضرین کو جناب زینب(علیھا السلام) کے جشن میلاد اور ان سے منسوب اس منصوبے کی مبارک باد پیش کی اور اس کی ضرورت اور اہمیت پہ روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ صحن عقیلہ زینب(علیھا السلام) (160)ہزار مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے صحن کی عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہو گی کہ جن میں سے 2زیر زمین جبکہ دیگر 2منزلیں زمین کے اوپر ہوں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: