روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نے صوبہ مثنیٰ میں واقع آل جعیب قبیلے کے مضیف میں "قمر العشیرہ" پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس محفل کا اہتمام قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ (مثنی برانچ) کی جانب سے کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد قبائلی حلقوں میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور قرآن و اہل بیت (علیہم السلام) کے ساتھ فکری اور روحانی تعلق کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
پروگرام کا آغاز قاری حسین زیادی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد سید محمد آل بہیہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم اور عترت طاہرہ کے راستے پر کاربند رہنے کی اہمیت پر زور دیا اور روزمره زندگی میں قرآنی تعلیمات اور اسباق سے استفادہ کرنے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر علمی کمپلیکس کے وفد نے پرتباک استقبال اور شاندار میزبانی کے اعتراف میں شیخ نعیم شنشول آل مطلب کو انسٹی ٹیوت کی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کتاب الہی کی خدمت کے لیے توفیقات میں اضافے کی دعائیں کیں۔









