قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کےجشن میلاد کی مناسبت سے دارالحکومت بغداد میں محفلِ قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےقرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے امام علی بن موسیٰ الرضا (علیہ السلام) کےجشن میلاد کی مناسبت سے دارالحکومت بغداد میں محفلِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

اس بابرکت محفل کا اہتمام علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

محفل کا آغاز قاری علی جواد نے تلاوتِ قرآن پاک سےکیا، اس کے بعد اعلی دینی قیادت کے نمائندے شیخ عبدالجبار المحمدوی نے خصوصی خطاب کیا، جس میں انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، آپ کے بلند علمی مقام اور فضائل پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد منشد علی الذہبی نے بارگاہِ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جس سے محفل کا ماحول خوشیوں اور ولائی خوشبو سے معطر ہو گیا۔

یہ محفل قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ بغداد کی ان مسلسل سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں تلاوت اور فہمِ قرآن کے کلچر کو عام کرنا، نسلِ نو کو اہل بیت علیہم السلام کے نقشِ قدم پر چلنے کی ترغیب دینا اور اسلامی شعائر اور اخلاقی اقدار کو معاشرتی سطح پر مستحکم کرناہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: