شعبہ دینی رہنمائی کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے فیلڈ کوئز مقابلے "عید و ولاء" کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ شعبہ دینی رہنمائی کی جانب سے خواتین زائرین کے لیے ایک فیلڈ کوئز مقابلے "عید و ولاء" کا انعقاد کیا گی اہے۔

شعبے کی سربراہ محترمہ عذرا شامی نے بتایا کہ عیدِ غدیرِ سعید کی مناسبت سے ترتیب دیے گئے خصوصی پروگراموں کے ضمن میں، شعبے کے میڈیا یونٹ نے بارگاہِ اقدس حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کی زائر خواتین کے لیے ایک خصوصی کوئز مقابلہ تیار کیا ہے۔ اس مقابلے میں واقعہِ غدیر کے معرفتی پہلوؤں کو موضوع بنایا گیا ہے، جس نے زائر خواتین کو غدیر کے تاریخی ابعاد کو سمجھنے اور رسالتی شعور کو بیدار کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: "اس مقابلے کا آغاز عید الاضحیٰ مبارک کے پہلے دن سے کیا گیا تھا جو کہ ۱۸ ذی الحج (روزِ عیدِ غدیر) تک جاری رہے گا۔اس میں شرکت کے لیے خواتین کا ایک گروپ منتخب کیا جاتا ہے،اور روزانہ تمام شرکاء کے سامنے ایک سوال رکھا جاتا ہے۔ درست جواب دینے والی خاتون کو خصوصی انعام سے نوازا جاتا ہے، جبکہ حوصلہ افزائی کے لیے دیگر تمام شریک خواتین میں بھی تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔

یہ شعبہ عیدِ غدیر کے پرمسرت موقع کو شایانِ شان طریقے سے منانے کا بھرپور عزم رکھتا ہے؛ تاکہ نئی نسل کے اذہان اور مومنات کے قلوب میں اہل بیتِ نبوت (علیہم السلام) کے ساتھ تمسک اور قلبی وابستگی کو مزید مستحکم کیا جا سکے.

شعبے کی دیگر خدمات سے آگاہی کے لیے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: