روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاء تراث کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس کا اہتمام ہیئتِ عالیہ برائے احیاء تراث سے منسلک شیخ الطوسی سنٹر فار اسٹڈیز اینڈ ریسرچ ،نے نجف اشرف میں واقع 'سید الاوصیاء (علیہ السلام) کمپلیکس' میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں کیا ہے۔ یہ مجلس عزاء نو (9) دنوں تک جاری رہے گی۔
مجلس سے معروف عالمِ دین شیخ احمد شربہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے روایات اور احادیث کی روشنی میں ذکرِ شہادت امام حسین علیہ السلام کے فضائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ماہِ محرم ایک اہم ایمانی موقع ہے جس سے مومنین اصلاح، قربانی اور اسلامی اصولوں سے وابستگی جیسی اقدار کو اخذ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ مجلس ان عزائی مجالس کے سلسلے کا حصہ ہے جو ہیئتِ عالیہ برائے احیاء تراث کی جانب سے محرم الحرام کے پہلے نو دنوں میں منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ قیامِ حسینی کا احیاء کیا جا سکے اور اہل بیت (علیہم السلام) پر ہونے والے مظالم کو یاد کیا جا سکے۔




