شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ماہ محرم اور ذکرِ اہلبیت (عليهم السلام) کے احیاء کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ماہ محرم اور ذکرِ اہلبیت علیہم السلام کے احیاء کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد جاری ہے۔

یہ مجالس عزاء روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے صحنِ مطہر میں واقع تشریفات ہال میں منعقد کی جا رہی ہیں،جن میں روضہ مبارک کے متعدد عہدیداران، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔

اس سلسلے کی آج کی مجلس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد شیخ علی الدریعی نے خطاب کرتے ہوئے اہلِ بیتِ اطہار(علیہم السلام)کے فضائل، بلند مقام و منزلت اور ان کی سیرتِ طیبہ کی پیروی نیز ان کے اقدار و تعلیمات کو اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اس امر پر بھی زور دیا کہ اہلِ بیتِ اطہار (علیہم السلام) کی سیرتِ مبارکہ سے عملی اسباق حاصل کرتے ہوئے اسے انفرادی اور اجتماعی زندگی کا لائحۂ عمل بنایا جائے، تاکہ معاشرے میں اعلیٰ اخلاقی اور انسانی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: