یہ مجالس روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں عزاداروں اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کر رہی ہے۔
اس مرکزی عشرۃ محرم کےچوتھے روز کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی موہان نے شعائرِ حسینی کی عظمت و اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ شعائر نہضتِ حسینیؑ کی یاد کو زندہ رکھنے، اس کے اعلیٰ مقاصد کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں اس کے پیغام کو عام کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں یومِ عاشور حضرت امام حسین(علیہ السلام) ، اہلِ بیتِ اطہار (علیہم السلام) اور آپ کے جاں نثار ساتھیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مصائب کا بھی تذکرہ کیا۔
مجلس کے اختتام پر معروف نوحہ خواں حمید التمیمی نے مرثیے اور نوحے پیش پڑھے، جس دوران مصیبتِ آلِ محمدؑ کی یاد میں فضا انتہائی غمگین اور سوگوار رہی۔








