عباس عسکری یونٹ کے ٹینکوں اور بکتر بند برگیڈ کو کربلا کی حدود میں تعینات کیا جائے گا.....

بروز منگل 22 رمضان المبارک 1437 ھ بمطابق 28 جون 2016 ء کو کربلا سے متصلہ الاخیضر نامی صحرائی علاقے سے بارود سے لدی تین خود کش گاڑیوں میں کربلا کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن متحدہ سیکورٹی فورسز کے لواء/١٦ نے صحراء ہی میں ان گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

اس واقعہ کے بعد عباس عسکری یونٹ کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے برگیڈ کو کربلا کی حدود میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےتا کہ مستقبل میں دہشت گردوں کی اس طرح کی کاروائیوں کو بر وقت ناکام بنایا جا سکے۔ خاص طور پر مذکورہ بالا صحرائی علاقے میں برگیڈ کی تعیناتی کو ضروری قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اس صحرائی علاقے سے دہشت گردوں نے کربلا میں داخل ہونے کی کوششیں کی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: