امام باقر(ع) سیمینار کے ضمن میں محفل قرآن اور مشاعرے کا انعقاد.....

دوسرے سالانہ امام باقر(ع) ثقافتی سیمینار کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک محفل قرآن منعقد ہوئی جس میں عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

محفل قرآن میں حصہ لینے والے قاریان قرآن میں سر فہرست (برير محمد رضا، ليث رحيم اور سيد حيدر جلوخان) ہیں۔

اس سیمینار کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں سيد أحمد الزاملي، محمد الطالب، حيدر الشيباني، علي حسين علوان، فراس الأسدي، عمار العيساوي، سيد عباس غني اور غسان القريشي نے اہل بیت اطہار(ع) کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور اپنے اشعار کے ذریعے سے جنت البقیع کو تباہ کرنے والوں اور داعش کی صورت میں ان کے موجودہ جانشینوں کی پُر زور مذمت کی اور انہیں انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: