روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد امدادی سامان کے ہمراہ موصل میں.....

اعلیٰ دینی قیادت کی طرف سے داعش کے خلاف دفاعی جہاد کے فتوی اور جنگ کی ابتداء سے ہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کے وفود ہر محاذ جنگ پہ پہنچ کر عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کو امدادی سامان پہنچا رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اگلے مورچوں میں ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اسی سلسلہ کی ایک کَڑی کے طور پر گزشتہ روز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کا ایک وفد سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے لیے امدادی سامان لے کر موصل پہنچا وفد نے سارا دن اگلے مورچوں میں مجاہدین کے ساتھ گزارا اور ان کی شجاعت و بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: