خطیب منبر مرحوم ڈاکٹر احمد وائلی کی برسی کے حوالے سے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں تقریب.....

عربی زبان کے معروف خطیب مرحوم ڈاکٹر احمد وائلی (طاب ثراہ) کی برسی کے حوالے سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں بروز ہفتہ (6جمادى الأولى 1438هـ) بمطابق(4 فروری 2017ء) کو خاتم الانبیاء ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر وائلی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تلاوت قرآن مجید اور شھداء عراق کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) نے تقریب سے خطاب کیا اور منبر حسینی کی اہمیت اور ڈاکٹر وائلی (طاب ثراہ) کی مذہب کے لیے کی جانے والی خدمات کا ذکر کیا اور ڈاکٹر وائلی کے حالات زندگی کے بعض پہلووں پہ روشنی ڈالی۔

علامہ کربلائی کے بعد معروف عالم دین اور مقرر علامہ شیخ محمد باقر مقدسی نے بھی خطاب کیا جس کے بعد ڈاکٹر وائلی کے حالات زندگی پر مشتمل ایک دستاویزی فلم بھی حاجرین کو دکھائی گئی۔

تقریب کے اختتام پہ مرحوم ڈاکٹر وائلی کی خدمات کے اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرحوم کے بیٹے کو اعزازی سند بھی پیش کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: