مقدس روضوں کے خدام پاک و طاھر جوار کی خوشبو اپنے ساتھ لائے ہیں (جناب شمیم الحسن قبلہ)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں منعقد ہونے والے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی افتتاحی تقریب سے اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے اور جامعہ جوادیہ کے پرنسپل جناب سید شمیم الحسن رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جشن امیر المومنین(ع) کے انعقاد کے لیے کلکتہ میں آنے والے عراق کے مقدس روضوں ’’روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل کلکتہ کے لیے مقدس مقامات اور پاک و طاھر جوار کی مادی اور معنوی خوشبو اپنے ساتھ لائے ہیں۔

مادی حوالے سے ہدایا، تبرکات، منشورات اور دینی و ثقافتی کتابیں مقدس روضوں کی خوشبو ہیں جبکہ معنوی پہلو کی نمائندگی مقدس روضوں سے آنے والی شخصیات کر رہی ہیں کہ جنہوں نے اہل بیت کے چاہنے والوں سے تواصل اور رابطہ کے لیے سفر کی مشلات کو برداشت کیا اللہ تعالی ان کی اس سعی کو قبول فرمائے۔

واضح رہے کہ بروز بدھ (14رجب 1438هـ) بمطابق (12اپریل 2017ء) کو ہندوستان کے معروف شہر کلکتہ کے حسینیہ فضل النساء میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے پانچویں سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کی چار روزہ تقریبات کا آغاز اس عنوان و شعار کے تحت ہوا: ’’ امیر المومنین(ع) ہی لوگوں پر حجت اور ہدایت کے رہنما ہیں‘‘

جشن کی افتتاحی تقریب میں عراق کے مقدس روضوں’’روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع)‘‘ کے خدام کے علاوہ ہندوستان کے علماء، دینی طلاب، سکالرز، سماجی و سیاسی شخصیات اور اہل کلکتہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: