بیلاروس اور الکفیل ہسپتال میں معاہدہ......

بیلاروس کے وزیر صحت مالاشکو فالیری نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی اور علاج کے حوالے سے مختلف معاہدوں پہ دستخط کیے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دی گئی دعوت پہ بیلاروس کے وزیر صحت نے کربلا آنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مختلف پروجیکٹس اور خاص طور پر الکفیل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود طریقہ علاج اور استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا قریب سے جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے محدود وسائل کے باوجود اس ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اور اسے مشرق وسطی کے جدید ترین ہسپتالوں میں سے قرار دیا۔

بیلاروس کے وزیر صحت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے معاہدے پہ دستخط کیے کہ جس کے تحت بیلاروس دوائیاں بنانے اور چند مخصوص شعبوں میں الکفیل ہسپتال کی مدد کرے گا اور ٹریننگ کے لیے ڈاکٹروں اور دیگر میڈکل سٹاف کو بھیجے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: